ملک بھر میں یکساں آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ نظام کی منظوری، شہری گھر بیٹھے حاصل کر سکیں گے

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی حکومت نے ملک بھر میں یکساں اور آن لائن پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ کے حصول کے نظام کی منظوری دے دی ہے، جس کے بعد شہریوں کے لیے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کا حصول آسان اور تیز ہو جائے گا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے نیشنل پولیس بیورو کے دورے کے دوران اجلاس کی صدارت کی، جس میں ملک بھر کے لیے یکساں پولیس کریکٹر سرٹیفکیٹ نظام کی منظوری دی گئی۔

وزیر داخلہ کے مطابق اب نیشنل پولیس بیورو کے ذریعے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ جاری کیا جائے گا، جس سے سابقہ پیچیدہ طریقہ کار ختم ہو کر مکمل طور پر آن لائن نظام نافذ ہو جائے گا۔

محسن نقوی نے کہا کہ شہری اب نیشنل پولیس بیورو پورٹل کے ذریعے گھر بیٹھے پولیس کلیرنس سرٹیفکیٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے اور انہیں اس سہولت سے فوری فائدہ حاصل ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ نئے نظام کا مقصد شہریوں کو آسان، شفاف اور جدید سہولت فراہم کرنا ہے۔

WhatsApp
Get Alert