فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار سے تجاوز! چاندی بھی مہنگی؛ جانیے 5 اگست کی صبح کے ریٹس

کراچی (قدرت روزنامہ)پاکستان کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں 5 اگست 2026 کی صبح ایک تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یہ نرخ سہ پہر 3 بجے تک کار آمد رہے گے جس کے بعد صرافہ ایسوسی ایشن کی جانب سے نئے ریٹس کا اجراء کیا جائے گا۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونا 4 لاکھ 27 ہزار 936 روپے جبکہ 24 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 66 ہزار 886 روپے میں خریدا اور فروخت کیا جارہا ہے۔
صرافہ بازار میں 22 قیراط 10 گرام سونا 3 لاکھ 36 ہزار 324 روپے کی سطح پر موجود ہے۔
مقامی صرافہ مارکیٹس میں فی تولہ چاندی 6 ہزار 351 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 5 ہزار 444 روپے کی سطح پر ٹریڈ کررہی ہے۔
