ٹرمپ اور امیر قطر کا خطے کی صورتحال اور پاک قطر عمان کی ثالثی پر تبادلہ خیال

واشنگٹن(قدرت روزنامہ)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور امیر قطر کے درمیان ٹیلی فونک رابطہ ہوا ہے جس میں خطے کی مجموعی صورتحال اور امریکا و ایران کے درمیان کشیدگی کم کرنے کی کوششوں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

ترجمان قطری وزارت خارجہ کے مطابق گفتگو کے دوران امریکی صدر نے خطے میں امن کے لیے قطر کے سفارتی کردار کو سراہتے ہوئے کہا کہ دوحہ کا رابطوں میں اہم کردار ہے۔ اس موقع پر قطری امیر کا کہنا تھا کہ تنازعات کے پرامن حل کے لیے مذاکرات کا راستہ جاری رہنا چاہیے اور مفاہمتی یادداشت پر بھرپور عمل کیا جائے۔

دونوں رہنماؤں نے خطے میں پائیدار امن اور استحکام کے لیے قریبی تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔ بات چیت کے دوران فریقین کے کسی ایک نکتے پر متفق ہونے کی کوششوں پر بھی گفتگو کی گئی، اور اس بات پر زور دیا گیا کہ مذاکرات کی جانب واپس لوٹنے کے لیے جنگ بندی انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔

رپورٹ کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان بات چیت اور مسودوں پر تبادلہ خیال کا سلسلہ جاری ہے، جبکہ اس عمل کے لیے قطر، پاکستان اور عمان سمیت دیگر ثالث ممالک مل کر مشترکہ کوششیں کر رہے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert