وفاقی حکومت کے خاتمے یا پیپلزپارٹی کی علیحدگی کا امکان مسترد

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وفاقی حکومت کے خاتمے یا پیپلزپارٹی کی علیحدگی کا امکان مسترد کر دیا۔

نمائندہ خصوصی سماء سے گفتگو میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا کہ حکومت کا خاتمہ کسی کی خواہش تو ہو سکتی ہے لیکن ایسے کوئی حالات نہیں۔ حکومت اپنی آئینی مدت پوری کرے گی۔ حکومت اپنا کام بہت اچھے طریقے سے کررہی ہے۔

طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ پیپلز پارٹی آزاد کشمیر بلاول بھٹو زرداری کو مس گائیڈ کر رہی ہے۔ بلاول بھٹو شفاف انتخابات کو سیاسی مقاصد کیلئے متنازع بنا کرجلتی پر پٹرول ڈالنے کا کام کر رہے ہیں۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور نے کہا کہ کشمیر کے جو حالات ہیں پیپلزپارٹی جلتی پر پٹرول ڈالنے کا کام کررہی ہے، آزادکشمیر کے انتخابات کو متنازع بنانا پاکستان اور کشمیر کاز سے زیادتی ہے۔

نئے صوبوں کے قیام کے حوالے سے طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) نے کبھی اِس پر اعتراض نہیں کیا، تاہم نئے انتظامی یونٹس کا قیام سیاسی عمل اور مشاورت کے ذریعے ہی ممکن ہے۔ نئے صوبوں کا قیام کسی ایک جماعت یا صوبے کا مسئلہ نہیں ، سیاسی عمل کے ذریعے ہی نئے انتظامی یونٹ بنائے جاسکتے ہیں۔

WhatsApp
Get Alert