پاک، ترکیہ، سعودی عرب دفاعی معاہدے پرمعروف بھارتی ماہرِ سیاسیات اشوک سوین کا تبصرہ آ گیا

لاہور (قدرت روزنامہ ) معروف بھارتی ماہرِ سیاسیات اشوک سوین نے کہا ہے کہ پاکستان، ترکیہ اور سعودی عرب نے سہ فریقی دفاعی معاہدے پر دستخط کر دیئے ہیں، جس کے خطے کی سلامتی اور جغرافیائی سیاست پر دور رس اثرات مرتب ہو سکتے ہیں۔
اشوک سوین نے’’ایکس ‘‘ پر اپنی پوسٹ میں لکھا ’’ پاکستان ایک ایٹمی طاقت ہے، سعودی عرب توانائی اور تیل کی عالمی قوت ہے، جبکہ ترکیہ نیٹو کا رکن ملک ہے۔ تینوں کےدفاعی تعاون سےخطے میں طاقت کے توازن پر نمایاں اثرات مرتب ہوں گے۔‘‘
انہوں نے بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی خارجہ پالیسی کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ’’ اسرائیلی وزیرِ اعظم بنیامین نیتن یاہو کے ساتھ مودی کا اتحاد بھارت کے لیے مشکلات میں اضافہ کر رہا ہے۔اب بھارت کو صرف 2محاذوں کا نہیں بلکہ5محاذوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔‘‘
