خضدار کے قریب وڈھ بازار میں المناک ٹریفک حادثہ؛ 4 افراد جاں بحق، 3 شدید زخمی
موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے دو مزدا ٹرک الٹ گئے، لاشیں اور زخمی اسپتال منتقل

خضدار (ڈیلی قدرت کوئٹہ) خضدار میں وڈھ بازار کے قریب چھبکی پہاڑ اور زیر تعمیر وڈھ یونیورسٹی کے نزدیک آر سی ڈی روڈ پر ایک المناک ٹریفک حادثے کے نتیجے میں 4 افراد جاں بحق جبکہ 3 شدید زخمی ہو گئے۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق دو مزدا ٹرک ایک موٹر سائیکل سوار کو بچاتے ہوئے بے قابو ہو کر الٹ گئے۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والے دو افراد کا تعلق موسیٰ خیل اور کوئٹہ جبکہ دو کا تعلق آڑینجی وڈھ سے ہے۔ لاشوں اور زخمیوں کو فوری طور پر وڈھ اسپتال اور پھر خضدار منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ مقامی انتظامیہ نے مقدمہ درج کر کے تفتیش شروع کر دی ہے۔
