امن دشمن عناصر کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی، وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے کہا ہے کہ خضدار و قلات کے بارڈر ایریا شور پرود میں سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائی قابلِ تحسین ہے

دہشت گردوں کے خلاف بروقت اور مؤثر کارروائی پر سیکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں شور پرود آپریشن میں 10 دہشت گردوں کا ہلاک ہونا سیکیورٹی فورسز کی اہم کامیابی ہے،

سیکیورٹی فورسز نے بہادری اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کرتے ہوئے دہشت گردوں کے عزائم ناکام بنائے،

دہشت گردی کے خلاف جنگ میں سیکیورٹی فورسز کی قربانیاں اور خدمات قابلِ فخر ہیں

بلوچستان کے امن کو نقصان پہنچانے والے عناصر کے خلاف مؤثر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی امن دشمن عناصر کے خاتمے تک دہشت گردی کے خلاف کارروائیوں میں کوئی کمی نہیں آئے گی

دہشت گردوں اور ان کے سہولت کاروں کو ہر صورت قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا

سیکیورٹی فورسز کی کامیاب کارروائیاں بلوچستان میں امن کے دشمنوں کے لیے واضح پیغام ہیں

عوام کے جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ترجیح ہے، دہشت گردوں کو امن تباہ کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،

بلوچستان حکومت دہشت گردی کے مکمل خاتمے اور پائیدار امن کے قیام کے لیے پرعزم ہے

WhatsApp
Get Alert