ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، 16 اگست 2026 کو فی تولہ کتنے کا ہوگیا؟

کراچی (قدرت روزنامہ)ملک بھر میں سونے کی قیمت کم ہوگئی، سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 60 ہزار سے بھی گرگئی۔ ہفتے کے روز جاری کردہ سونے کے یہ نرخ آج بھی برقرار رہیں گے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط کے حامل سونے کی فی تولہ قیمت میں 500روپے کی کمی ہوئی جس سے سونے کی نئی فی تولہ قیمت 4 لاکھ 59 ہزار 936روپے ہوگئی۔

پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 24 قیراط کے حامل 10 گرام سونے کی قیمت میں بھی 429روپے کی کمی دیکھی گئی جس کے نتیجے میں 10 گرام سونا 3 لاکھ 94 ہزار 320روپے کی سطح پر آگیا۔

جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 22قیراط کے حامل 10گرام سونے کی قیمت میں بھی 393روپے کی کمی دیکھی گئی، جس کے نتیجے میں 10 گرام سونے کی نئی قیمت 3 لاکھ 61 ہزار 473روپے ہوگئی۔

دوسری جانب 24 قیراط کی حامل چاندی کی فی تولہ قیمت 13روپے کے اضافے کے بعد 6 ہزار 949روپے کی سطح پر آگئی۔ اسی طرح 10گرام چاندی کی قیمت میں بھی 11روپے کا اضافہ دیکھا گیا جس سے 10گرام چاندی 5 ہزار 957روپے کی ہوگئی۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں کمی دیکھی گئی۔ سونے کی فی اونس قیمت 5ڈالرز کی کمی سے 4 ہزار 375ڈالرز کی سطح پر آگئی۔ تاہم چاندی کی قیمت 0اعشاریہ 13ڈالرز کے اضافے سے 64اعشاریہ 70ڈالرز ہوگئی۔

WhatsApp
Get Alert