آن لائن فراڈ میں ملوث 284 غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

اسلام آباد(قدرت روزنامہ) آن لائن فراڈ میں مبینہ طور پر ملوث 284 غیرملکیوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کرلیا گیا ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزارت داخلہ نے 284 غیرملکیوں کے ویزے منسوخ کردیے ہیں، گرفتار غیرملکیوں کے لیے 15 روزہ ون ٹائم ایگزٹ پرمٹ جاری کیا گیا ہے۔

ایف آئی اے اور این سی سی آئی اے نے مشترکہ کریک ڈاؤن کرتے ہوئے گلبرگ گرینز کے اسپارکو پلازہ آپریشن میں غیرملکیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

گرفتار افراد میں اکثریت ویتنام، انڈونیشیا اور چین کے شہریوں کی ہے، بیشتر گرفتار غیرملکی سیاحتی یا وزٹ ویزوں پر پاکستان آئے تھے۔

یہ پڑھیں: اسلام آباد میں گرفتار غیرملکی شہریوں کے دوران تفتیش اہم انکشافات

ذرائع کا کہنا ہے کہ تمام 284 غیرملکیوں کو 15 روز کے اندر پاکستان سے روانہ کیا جائے گا۔

روانگی کے بعد غیرملکیوں کے نام بلیک لسٹ اور فارنزز کنٹرول لسٹ میں شامل ہوں گے، ملک بدر افراد کو مستقبل میں دوبارہ پاکستانی ویزا جاری نہیں کیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert