چینی قونصل جنرل کا وزیر داخلہ بلوچستان سے رابطہ، مستونگ حملے کی مذمت

کراچی(قدرت روزنامہ) چینی قونصل جنرل فینگ ڈیہنگ نے وزیر داخلہ بلوچستان میر ضیاء اللہ لانگو سے رابطہ کیا اور مستونگ میں ان کے قافلے پر ہونے والے دہشتگرد حملے پر گہرے دکھ اور تشویش کا اظہار کیا۔
چینی قونصل جنرل نے میر ضیاء اللہ لانگو کے قافلے پر دہشتگرد حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ انتہائی افسوسناک اور قابلِ مذمت ہے۔ انہوں نے وزیر داخلہ بلوچستان، ان کے قافلے میں شامل افراد اور دیگر متاثرین سے دلی ہمدردی کا اظہار کیا۔
فینگ ڈیہنگ نے حملے میں زخمی ہونے والے اہلکاروں کی جلد صحتیابی کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔
