کوئٹہ میں آٹے اور سبزیوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، مہنگائی کے طوفان نے عوام کی کمر توڑ دی

ٹماٹر، پیاز، دالیں اور چینی عوام کی پہنچ سے دور، مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بن گئی، فوری کنٹرول کا مطالبہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں سبزیوں اور آٹے کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ، عوام پریشان، مقامی انتظامیہ تماشائی۔ تفصیلات کے مطابق کوئٹہ میں مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ دی ہے سبزیوں اور دیگر اشیائے خورونوش کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں جس کے باعث شہری شدید پریشانی کا شکار ہیں، ٹماٹر ، آلو، پرانا آلو، پیاز، بھنڈی، کریلا ‘توری، سبز مرچ دھنیا اور چینی‘آٹا ‘دالیں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگیں، شہریوں نے شکایت کی ہے کہ مہنگائی کے اس طوفان نے ان کا بجٹ بری طرح متاثر کیا ہے ان کا کہنا ہے کہ سبزیوں کی بڑھتی قیمتوں نے متوسط اور غریب طبقے کو دو وقت کی روٹی کے لالے ڈال دیے ہیں، کوئٹہ کے مختلف علاقوں میں سبزیوں کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگی ہیں، ادھر سبزیوں اور دیگر اشیائے خورد نوش کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ پر مقامی انتظامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے ، شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ مہنگائی پر قابو پانے کے لیے موثر اقدامات کیے جائیں تاکہ غریب اور متوسط طبقہ سکون کا سانس لے سکے۔

WhatsApp
Get Alert