بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کے لیے صادق سنجرانی کا ڈی جی نادرا سے رابطہ، ترجیحی بنیادوں پر کیسز نمٹانے کی ہدایت

نوکنڈی، دالبندین اور تفتان کے متاثرین کے شناختی کارڈز کی ایکٹیویشن شروع، شہریوں میں خوشی کی لہر


چاغی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سابق چیئرمین سینیٹ و رکن صوبائی اسمبلی چاغی محمد صادق سنجرانی نے ڈی جی نادرا صاحبزادہ نوید جان سے رابطہ کر کے چاغی کے بلاک شناختی کارڈز کے کیسز پر فوری کارروائی کی ہدایت کی۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ کوئٹہ زونل آفس پہنچنے والے تمام بلاک شناختی کارڈز کے کیسز کو فوری پراسس اور ویلیڈیٹ کیا جائے، جبکہ ڈویژنل زونل سینٹرز میں موجود باقی کیسز کو بھی منگوا کر جلد حل کیا جائے۔محمد صادق سنجرانی کے رابطے پر ڈی جی نادرا صاحبزادہ نوید جان نے متعلقہ زونل اور ڈویژنل دفاتر کو کیسز ترجیحی بنیادوں پر نمٹانے کے احکامات جاری کر دیے۔ نادرا حکام کی ہدایات کے بعد نوکنڈی، دالبندین اور تفتان کے متاثرین کے بلاک شناختی کارڈز کی بحالی کا عمل باقاعدہ شروع ہو گیا ہے، جس پر متاثرین نے محمد صادق سنجرانی کی مسلسل کاوشوں اور مسئلے کے حل میں اہم کردار ادا کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا۔

WhatsApp
Get Alert