ن لیگ میں سب چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن مریم نواز ایسا نہیں چاہتی

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) تحریک انصاف کے رہنماء جنید اکبر کا کہنا ہے کہ ن لیگ میں سب چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن مریم نواز ایسا نہیں چاہتی ، مریم نوازکو پتا ہے ان کی حکومت سہاروں پر ہے۔ انہوں نے آج یہاں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کافی پریشان ہے حکومت لگ رہا ہے کہ عدالت کے فیصلے سے اداروں اور عوام کے درمیان فاصلے کم ہوجائیں گے، ان بیچاروں کی حکومت اس بنیاد پر ہے کہ ادارے اور عوام ایک دوسرے سے دور ہوجائیں۔
ان کو ڈر ہے کہ فاصلے کم ہوگئے تو حکومت چلانا مشکل ہوجائے گا۔ مسلم لیگ ن میں سب چاہتے ہیں کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے لیکن مریم نواز نہیں چاہتی کہ عمران خان کو ہسپتال منتقل کیا جائے۔
مسلم لیگ ن میں سب چاہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی ہسپتال منتقل ہوں لیکن مریم نواز نہیں چاہتی کہ منتقل کیا جائے
۔مریم نواز کو پتا ہے کہ اسکی حکومت سہاروں پر ہے وہ ہٹ گئے تو حکومت چلی جائے گی،جنید اکبر pic.twitter.com/3KP8osfQNu— Zahida Rao (@zahidarao123) August 20, 2026
مریم نوازکو پتا ہے وہ خود سیٹ ہار چکی ہیں، ان کی حکومت سہاروں پر ہے، اگر سہارے ہٹ گئے تو حکومت چلی جائے گی ۔
اس کی خواہش ہے کہ عمران خان جیل میں رہیں ، عوام اور ادارے ایک دوسرے سے دور رہیں۔ دوسری جانب سربراہ جےیوآئی ف مولانا فضل الرحمان نے متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کر دیا۔ میڈیا کے مطابق قومی اسمبلی میں مولانا فضل الرحمان اور اپوزیشن لیڈر محمود اچکزئی سے اہم ملاقات ہوئی۔ جس میں دونوں رہنماؤں نے متحدہ اپوزیشن کے قیام کا اعلان کیا۔
سربراہ جے یو آئی (ف) نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ سینیٹ اور قومی اسمبلی کے اپوزیشن لیڈران سے متحدہ اپوزیشن بنانے پر اتفاق ہوا ہے، ہم مشترکہ پارلیمانی کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مزید نشستیں ہوں گی امید ہے کہ اچھا آغاز ہوا ہے۔ مولانا فضل الرحمان نے پیپلزپارٹی سے متعلق سوال کے جواب میں کہا کہ وہ حکومت میں ہے، اپوزیشن جماعتوں کی اے پی سی کیلئے بھی ماحول بنانا چاہیے۔
