حکومت کا پیٹرول ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) حکومت نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 81 پیسے جبکہ ڈیزل 3 روپے 59 پیسے فی لیٹر مہنگا کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 341 روپے 59 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 368 روپے 29 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔
نئی قیمتیں 24 اگست تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔ دوسری جانب ایران کے خلاف امریکا کی نئی اور سخت پابندیوں کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برینٹ خام تیل کی قیمت 2.20 ڈالر یعنی 2.4 فیصد بڑھ کر 93.82 ڈالر فی بیرل ہوگئی جبکہ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت 2.33 ڈالر اضافے کے بعد 88.16 ڈالر فی بیرل پر پہنچ گئی۔
دونوں عالمی بینچ مارکس کی قیمتیں 24 جولائی کے بعد بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں جبکہ تیل کی قیمتوں میں مسلسل پانچویں کاروباری سیشن بھی اضافہ ہوا۔ مزید براں عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے کہا ہے کہ عراق تیل کی پیداوار آئندہ 6 سال میں یومیہ 8 سے 10ملین بیرل تک بڑھانیکا منصوبہ رکھتا ہے۔یہ بات عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے جاری کیے گئے اپنے بیان میں کہی ۔انہوں نے کہا کہ عراق کے اوپیک پیداواری کوٹے میں اضافے پر بات چیت کے لیے وزارتی کمیٹی سعودی عرب بھیجی ہے۔عراقی وزیرِ اعظم علی فالح الزیدی نے کہا کہ شام کی بندرگاہ بانیاس اور اردن کی بندرگاہ عقبہ کے ذریعے تیل برآمد کرنے کے لیے کام جاری ہے۔

WhatsApp
Get Alert