سرانان سلیمان زئی میں ڈبل روڈ تعمیر کرنے والے مزدوروں پر فائرنگ، پانچ جاں بحق، ایک شدید زخمی


سرانان سلیمان زئی(قدرت روزنامہ)ڈبل روڈ کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور تعمیراتی مشینری پر نامعلوم مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کا افسوسناک واقعہ پیش آیا ہے، جس کے نتیجے میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق پانچ مزدور جاں بحق جبکہ ایک شدید زخمی ہوگیا
ذرائع کے مطابق حملہ آوروں نے سڑک کی تعمیر میں مصروف مزدوروں اور مشینری کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجس کے بعد علاقے میں خوف و ہراس پھیل گیا
ذرائع کی جانب سے حملے کو کالعدم تنظیم بی ایل اے سے منسوب کیا جا رہا ہے، تاہم حملے کی ذمہ داری اور واقعے کی مکمل تفصیلات کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی

WhatsApp
Get Alert