سرانان بازار میں مزدوروں پر فائرنگ قابلِ مذمت، دہشت گرد کسی رعایت کے مستحق نہیں: حیات خان اچکزئی

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) سرانان بازار میں مزدوروں پر فائرنگ کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: محنت کشوں کا ناحق خون بہانا کسی صورت قابلِ برداشت نہیں، رہنما پی پی پی حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: غمزدہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں، حیات خان اچکزئی کا شہداء کے لواحقین سے اظہارِ تعزیت
کوئٹہ: روزی روٹی کی تلاش میں نکلے بے گناہ انسانوں کو نشانہ بنانا بزدلی کی انتہا ہے، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: اس سفاکانہ واقعے میں ملوث عناصر کو فوراً گرفتار کر کے سخت سزا دی جائے، رہنما پاکستان پیپلزپارٹی
کوئٹہ: ایسے بزدلانہ اقدامات سے صوبے کے عوام اور قیادت کے حوصلے پست نہیں کیے جا سکتے، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: حکومت شہداء کے خاندانوں کی مالی معاونت اور زخمیوں کو بہترین علاج فراہم کرے، حیات خان اچکزئی کا مطالبہ
کوئٹہ: سرانان میں مزدوروں پر حملہ کرنے والے دہشت گرد انسان اور امن کے کھلے دشمن ہیں، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: دہشت گردی کی یہ بزدلانہ کارروائی انتہائی قابلِ مذمت اور نا قابلِ برداشت ہے، رہنما پی پی پی حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: نہتے اور معصوم محنت کشوں کو نشانہ بنانا دہشت گردوں کی حواس باختگی کا ثبوت ہے، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: ایسے سفاک عناصر کسی بھی رعایت یا رحم کے مستحق نہیں، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: دہشت گردی کے خلاف پورا صوبہ اور قوم سیکورٹی اداروں کے ساتھ متحد ہے، شرپسند اپنے شوم مقاصد میں کبھی کامیاب نہیں ہوں گے، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: بلوچستان میں امن و امان تباہ کرنے والے ان دہشت گردوں کو فوری انجام تک پہنچایا جائے، حیات خان اچکزئی
کوئٹہ: شہداء کے خون کا حساب لیا جائے گا اور سیکیورٹی ادارے دہشت گردوں کا مکمل قلع قمع کریں گے، حیات خان اچکزئی
