پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 39 پیسے جبکہ ڈیزل 2 روپے 40 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 341 روپے 98 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 370 روپے 69 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 25 اگست تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
