پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے آج پھر پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 1 روپے 12 جبکہ ڈیزل 1 روپے 11 پیسے فی لیٹر اضافہ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرول کی قیمت 343 روپے 10 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل کے نرخ 371 روپے 80 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے۔ نئی قیمتیں 25 اگست تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
