چاغی کے علاقے میںریکوڈک پروجیکٹ کے قافلے پر حملہ ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 11حملہ آور مارے گئے


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)چاغی کے علاقے میںریکوڈک پروجیکٹ کے قافلے پر حملہ ناکام ،فائرنگ کے تبادلے میں 11حملہ آور مارے گئے۔ سیکورٹی فورسز کے ذرائع کے مطابق پیر کو چاغی کے علاقے نوکچاہ میں ریکوڈک پراجیکٹ کی خالی گاڑیوں کو چاغی سے کوئٹہ لانے والے قافلے پر دہشت گردوں نے حملہ کردیا سیکورٹی فورسز کی جوابی کارروائی کے دوران 11حملہ آور ہلاک جبکہ 3زخمی ہوگئے سیکورٹی فورسز نے ہلاک ہونے والے دہشت گردوںکے قبضے سے بھاری مقدار میں اسلحہ برآمدکرلیا۔ فائرنگ سے 2سیکورٹی اہلکار بھی زخمی ہوگئے واقعہ کے بعد سیکورٹی فورسز کی بھاری نفری موقع پر پہنچ گئی اور علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔

WhatsApp
Get Alert