پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل کا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں ایک روپے 8 پیسے اضافہ جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 51 پیسے فی لیٹر مہنگا کردیا گیا۔
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں می کمی کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت 343 روپے 87 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 370 روپے 92 پیسے ہوگئی۔ نئی قیمتیں یکم ستمبر تک کیلئے مقرر کی گئی۔ قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
