کراچی: دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کی بندش کا چوتھا روز، طلبہ نے سڑک پر اسمبلی لگالی

کراچی(قدرت روزنامہ)دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کے طلبہ نے سڑک بند کرکے اسمبلی لگالی۔
دہلی گورنمنٹ بوائز اسکول کی بندش کا چوتھا روز جاری ہے اور طلبہ کی بڑی تعداد اسکول کے باہر موجود ہے۔
طلبہ نے اسکول کے باہر سڑک بند کرکے اسمبلی لگائی جس دوران اساتذہ بھی اسمبلی میں شریک رہے جب کہ اسمبلی کے بعد طلبہ سڑک پر بیٹھ گئے اور خاتون استاد نے حاضری لی۔
مزید برآں اسکول کا وقت ساڑھے 7 بجے کا ہے اور پرنسپل صبح 9 بجے تک اسکول نہیں پہنچے۔
