پارٹی قیادت کی رہنمائی میں بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی: سینئر صوبائی وزیر میر محمد صادق عمرانی

پاکستان پیپلز پارٹی نظریے، جمہوری اصولوں اور عوامی خدمت کے مشن پر ثابت قدم ہے: روزی خان کاکڑ سے ملاقات


کارکنان کے باہمی اتحاد، مشاورت اور رابطے کو مضبوط بنا کر پارٹی کو نچلی سطح تک فعال کیا جائے گا: پیپلز پارٹی رہنماؤں کا عزم
کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) سینئر صوبائی وزیر ایری گیشن میر محمدصادق عمرانی سے پیر کو پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما روزی خان کاکڑ کی قیادت میں پارٹی رہنماؤں اور سینئر ساتھیوں کے وفد نے ان کے دفتر سول سیکریٹریٹ میں ملاقات کی وفد میں پیپلز پارٹی کوئٹہ سٹی کے صدر نورالدین کاکڑ، سٹی کے دیگر عہدیداران اور سینئر پارٹی ساتھیوں کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔ملاقات کے دوران سیاسی و پارٹی امور سمیت مختلف اہم معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر پارٹی رہنماؤں نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی اپنے نظریے، جمہوری اصولوں اور عوامی خدمت کے مشن پر ہمیشہ کی طرح ثابت قدم ہے۔ پارٹی کارکنان اور رہنماؤں کے باہمی اتحاد، مشاورت اور رابطے کو مزید مضبوط بنا کر عوامی مسائل کے حل اور عوام کی خدمت کے لیے بھرپور کردار ادا کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ پارٹی کو نچلی سطح تک مزید منظم اور فعال بنانے کے لیے تمام رہنما اور کارکنان باہمی مشاورت کے ساتھ اپنا کردار ادا کریں گے۔رہنماؤں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پارٹی قیادت کی رہنمائی میں بلوچستان کے عوام کی فلاح و بہبود، ترقی اور خوشحالی کے لیے مشترکہ جدوجہد جاری رکھی جائے گی۔

WhatsApp
Get Alert