کالعدم تنظیموں کے بیانیےکو فروغ دینےکاالزام، سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے

کوئٹہ (قدرت روزنامہ)کوئٹہ کی انسداد دہشت گردی عدالت (اے ٹی سی) نے سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ کو تین روزہ جسمانی ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
سابق پولیس سرجن سول اسپتال کوئٹہ ڈاکٹرعائشہ فیض کو سی ٹی ڈی کی جانب سے انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش کیاگیا۔
سی ٹی ڈی حکام نے عدالت سے ڈاکٹر عائشہ فیض کے ریمانڈ کی درخواست کی جس پر اے ٹی سی کے جج سید علی مبین نے انہیں 3 روزہ ریمانڈ پر سی ٹی ڈی کے حوالے کردیا۔
سابق پولیس سرجن ڈاکٹر عائشہ فیض کو تین روز قبل کالعدم تنظیموں کی حمایت میں پریس کانفرنس کرنے اور ان کے بیاینےکو فروغ دینےکےالزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔
ان کے خلاف دہشت گردی ایکٹ کے تحت پیکا ایکٹ کے تحت این سی سی آئی میں بھی مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
