نئے صوبے ہر صورت بنیں گے، منصور علی خان کا اہم شخصیت کے حوالہ سے انکشاف

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) معروف اینکر پرسن منصور علی خان نے ملکی سیاسی و آئینی بحران، فارم 47 کے تنازع اور نئے صوبوں کی تشکیل کے معاملے پر اہم انکشافات کرتے ہوئے حکومت اور اپوزیشن دونوں کے دوہرے معیار کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔ اپنے وی لاگ میں منصور علی خان نے ایک اہم اور بااثر شخصیت سے ہونے والی گفتگو کا احوال بتاتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں صوبوں کی تقسیم کا معرکہ شدید ترین سیاسی جنگ میں تبدیل ہونے والا ہے۔
انہوں نے اہم شخصیت کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ موجودہ سیاسی و انتظامی حالات کو دیکھتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ آنے والے دنوں میں نئے صوبوں کے معاملے پر سیاستدان باقاعدہ چھری کانٹے نکالنے والے ہیں، یعنی بات سیاسی مخالفت سے بھی بہت آگے جائے گی لیکن ہم اس تمام صورتحال اور ردِعمل کے لیے مکمل تیار ہیں اور نئے صوبے ہر صورت بننے ہیں۔
اہم شخصیت سے بات ہوئی جس میں انہوں نے موجودہ حالات کو دیکھتے ہوئے کہا کہ آنے والے دنوں میں نئے صوبوں کے حوالے سے سیاستدان چھری کانٹے نکالنے والے ہیں، یعنی بات اس سے بھی آگے جائے گی لیکن ہم اس سب کیلئے تیار ہے اور نئے صوبے ہر صورت بننے ہیں۔ منصور علی خان pic.twitter.com/s3DqSY8Uj2
— Mahrosh Pervaiz (@MahroshPervaiz1) September 7, 2026
حکومتی اتحادیوں کی سیاسی قانونی حیثیت پر بات کرتے ہوئے اینکر پرسن نے پاکستان پیپلز پارٹی اور مسلم لیگ ن پر سخت تنقید کی، منصور علی خان نے کہا کہ ن لیگ والے تو فارم 47 والے ہیں ہی لیکن پیپلزپارٹی والے بھی انہی فارم 47 والوں کے سب سے بڑے سہولت کار ہیں، اگر شہباز شریف کو عوام نے ووٹ نہیں دیا تو پیپلزپارٹی نے ہی انہیں ووٹ دے کر وزیراعظم کی کرسی پر بٹھایا، پھر پیپلز پارٹی کس منہ سے فارم 47 کی بات کرتی ہے؟ جہاں تک عمران خان کی پارٹی یعنی تحریکِ انصاف کا تعلق ہے تو ان کے بارے میں کم از کم کوئی بھی شخص یہ نہیں کہہ سکتا کہ وہ فارم 47 والے ہیں۔
منصور علی خان نے مسلم لیگ ن کی خاتون رکنِ قومی اسمبلی کی جانب سے تنخواہ کم ہونے کے شکوے پر بھی شدید برہمی کا اظہار کیا، اس ضمن میں انہوں نے کہا کہ جب ایک ایم این اے کا 5 لاکھ 20 ہزار روپے کی ماہانہ تنخواہ اور مراعات میں گزارہ نہیں ہو رہا، تو ذرا اس غریب انسان کا سوچیں جو مہنگائی کے اس دور میں محض 60، 70 یا 80 ہزار روپے کما کر اپنا گھر چلا رہا ہے۔
