این سی سی آئی اے نے میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا


کراچی (قدرت روزنامہ)نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) نے نوجوان تاجر میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا ڈیٹا حاصل کرلیا۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق میر رضا کاکرپٹوکرنسی کا 6 ماہ کا ڈیٹا حاصل کرنے کی درخواست کی گئی تھی، جوڈیشل کمیشن کوبھی سی ڈی آرکی طرز پر ڈیٹا جمع کروا دیا گیا ہے۔
تفتیشی ذرائع کا کہنا ہے کہ پولیس نے این سی سی آئی اے سے ڈیٹا اینالیسز کی درخواست کی ہے، ڈیٹا اینالسز سے معلوم ہو سکےگا کہ 6 ماہ تک روزانہ کتنی ٹرانزیکشنز ہوئیں۔
تفتیشی ذرائع کے مطابق ممکنہ طورپرکل تک پولیس کو ڈیٹا تجزیے کرکے دے دیا جائے گا۔

WhatsApp
Get Alert