حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آج پھر بڑا اضافہ کردیا

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا بڑا اعلان کردیا ہے۔
پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 3 روپے 40 پیسے پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 72 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
پیٹرول کی نئی قیمت 367 روپے 75 پیسے اور ڈیزل کی قیمت 392 روپے 67 پیسے مقرر کردی گئی۔ نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
