اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے: بیرسٹر گوہر

بونیر(قدرت روزنامہ)چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اسلام آباد انصاف مانگنے آ رہے ہیں، گولی نہیں چلنی چاہیے، گولی کا وقت اب ختم ہونا چاہیے۔
بونیر میں اپنی رہائش گاہ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی کے کارکن پُرامن طریقے سے اسلام آباد آئیں گے، ہم جمہوریت اور ملک بچانے کے لیے نکلے ہیں۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ وزیرِ اعلیٰ کے پی پُرامن اور آئین و قانون کے مطابق اسٹریٹ موومنٹ کریں گے، پنجاب حکومت، خاص طور پر رانا ثناء اللّٰہ وزیرِ اعلیٰ کے راستے میں رکاوٹیں نہ ڈالیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ سیاسی کشیدگی کم کرنے کے لیے مفاہمت اور بہتر اقدامات کی ضرورت ہے، بانئ پی ٹی آئی سے ملاقات کی اجازت دی جائے۔
بیرسٹر گوہر خان کا کہنا ہے کہ اختلافِ رائے کی قدر کرنا جمہوریت کا حصہ ہے، حکومت سخت اقدامات کے بجائے مفاہمت کی طرف بڑھے۔
