پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے: حافظ نعیم الرحمٰن

لاہور(قدرت روزنامہ)امیرِ جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ پیپلز پارٹی پیٹرولیم مصنوعات کے معاملے پر ہمارے ساتھ ہے۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ہم سب جماعتوں کو اسلام آباد مارچ میں شرکت کی دعوت دے رہے ہیں۔
حافظ نعیم الرحمٰن کا کہنا ہے کہ ملکی معاشی استحکام کے لیے مافیاز کو ختم کرنا ضروری ہے، حکومت اشرافیہ کو ریلیف دینے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
امیرِ جماعت اسلامی نے کہا ہے کہ ریلیف پیکیج دینے کے بجائے لیوی کا خاتمہ ضروری ہے، پی ٹی آئی سمیت سب جماعتوں کو احتجاج کا آئینی حق ملنا چاہیے۔
