جعلی وزیراعلیٰ کو 3 صوبوں سے خطرہ مگر بھارت سے نہیں، سہیل آفریدی کی مریم نواز پر شدید تنقید

لاہور (قدرت روزنامہ) خیبرپختونخواہ کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی نے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کے حالیہ بیان اور پنجاب حکومت کی انتظامی پالیسیوں کو سخت ترین تنقید کا نشانہ بنا ڈالا۔ لاہور آمد کے موقع پر میڈیا اور کارکنان سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جن لوگوں نے عوامی مینڈیٹ پر ڈاکہ ڈال کر اقتدار پر قبضہ کیا ہے، وہی آج ملک کے صوبوں اور عوام کے درمیان تفرقہ ڈال رہے ہیں، پنجاب کی جعلی وزیراعلیٰ، جسے عوام نے مکمل طور پر مسترد کر دیا ہے اور جو محض جعلی ووٹوں اور دھاندلی کے ذریعے اقتدار کے ایوانوں میں بیٹھی ہے، وہ کہتی ہے کہ اسے پاکستان کے تین صوبوں سے خطرہ محسوس ہوتا ہے لیکن ہمارے ازلی دشمن بھارت سے کوئی خطرہ نہیں، میں کہتا ہوں کہ ایسی ذہنیت اور سوچ پر لعنت ہے۔
🚨 پنجاب کی جعلی وزیراعلٰی کہتی ہے کہ اسے پاکستان کے تین صوبوں سے خطرہ ہے لیکن India سے کوئی خطرہ نہیں ہے، " لعنت ہے ایسی سوچ پر "
میں اعلان کرتا ہوں کہ میں پنجاب کا ہوں اور پنجاب والے میرے ہیں اور مجھے پنجاب سے کوئی خطرہ نہیں ہے ، وزیراعلٰی سہیل آفریدی pic.twitter.com/3kUlfuCumK
— Ahmad Hassan Bobak (@ahmad__bobak) September 14, 2026
انہوں نے پنجاب انتظامیہ کے سیکیورٹی تحفظات کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو حکمران اپنے ہی ملک کے تین صوبوں کے شہریوں کو خطرہ سمجھتے ہیں، وہ ملکی سالمیت اور صوبائی ہم آہنگی کو شدید نقصان پہنچا رہے ہیں، میں یہاں واضح طور پر اعلان کرتا ہوں کہ پنجاب کے غیور عوام میرے اپنے ہیں، پنجاب میرا گھر ہے، میں پنجاب کا ہوں اور پنجابیوں کا اپنا ہوں، مجھے پنجاب کی سرزمیں یا یہاں کے شہریوں سے کسی قسم کا کوئی خطرہ نہیں ہے۔
