فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی کی ملاقات

راولپنڈی ( قدرت روزنامہ ) فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے انڈونیشین نیوی کے سربراہ ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے جی ایچ کیو میں ملاقات کی۔

مسلح افواج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور دو طرفہ دفاعی تعاون پر گفتگو کی گئی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فریقین نے موجودہ عسکری روابط پر اظہار اطمینان اور پیشہ ورانہ تربیت، دفاعی تعاون، مشترکہ مشقوں و مختلف شعبوں میں تعاون مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق فیلڈ مارشل نے دفاع اور سلامتی کے شعبوں میں پاکستان اور انڈونیشیا کے دیرینہ اور برادرانہ تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اعادہ کیا۔

ایڈمرل ڈاکٹر محمد علی نے پاک فوج کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کیلئے پاکستان کی مسلح افواج کی خدمات کا اعتراف کیا۔

علاوہ ازیں فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے لبنان کے وزیر داخلہ و بلدیات احمد الحجار نے بھی جی ایچ کیو میں ملاقات کی، جس میں باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی بدلتی ہوئی سیکیورٹی صورتحال پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق ملاقات میں سیکیورٹی کے شعبے میں دو طرفہ تعلقات مزید مضبوط بنانے کے امکانات پر گفتگو کی گئی۔

WhatsApp
Get Alert