میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو کل یا آج ہی مرجاؤں ، سہیل آفریدی کا پنجاب پولیس سے مکالمہ

لاہور (قدرت روزنامہ)وزیراعلیٰ کے پی سہیل آفریدی نے کلرکہار ریسٹ ایریا میں ان کی سکیورٹی پر مامور پنجاب پولیس کے اہلکاروں کو واپس جانے کا کہہ دیا۔
کلر کہار ریسٹ ایریا پہنچنے پر سہیل آفریدی نے پولیس اہلکاروں سے مکالمہ کیا کہ کوئی اور کام بھی کرتے ہو یا صرف پی ٹی آئی پر ہی نظر ہے؟
Khyber Pakhtunkhwa Chief Minister Sohail Afridi exchanged sharp words with Punjab Police officers while travelling to Lahore.
“My protection is in Allah’s hands. If it were up to you people, I would die today.” pic.twitter.com/xMFbW5Iwiu
— Murtaza Ali Shah (@MurtazaViews) September 14, 2026
اس پر پولیس افسر نے جواب دیا ہم تو آپ کی حفاظت کے لیے یہاں کھڑے ہیں جس پر سہیل آفریدی نے کہا کہ میری حفاظت اللہ کرتا ہے، تم لوگوں کے ہاتھ میں ہو تو میں کل مرجاؤں یا آج ہی مرجاؤں۔
وزیر اعلیٰ نے مزید کہا کہ پولیس والے ایک بھی پبلک کار کو رکنے نہیں دے رہے۔
اس موقع پر سہیل آفریدی نے پروٹوکول کے لیے آنے والے افسران کو واپس چلے جانے کا کہا۔
