پانچ سال کے احمقانہ فیصلوں نے ملک کی وحدت، سیاست، آئین اور معیشت کا حشر نشر کردیا، فواد چودھری

لاہور (قدرت روزنامہ) سابق وفاقی وزیر فواد چودھری کا کہنا ہے تحریک انصاف کے رہنما محمود الرشید کے گھر پر چھاپہ اور ان کی اہلیہ اور خاندان کے ساتھ پولیس گردی پر انتہائی دکھ ہے، میاں محمودالرشید ان رہنماؤں میں ہیں جو بات چیت اور ڈائیلاگ کی حمائیت کرتے ہیں ان کی اپیلیں اور بیانات ریکارڈ پر ہیں اگر ہر معتدل رہنما سے یہ سلوک ہو گا تو پھر سوائے لڑائی جھگڑے کے کیا رہ جاتا ہے؟ افسوس بہت افسوس!
سماجی رابطے کی ویب سائٹ’’ایکس‘‘ پر اپنے بیان میں انہوں نےکہا عدالتی فیصلے ملک میں جاری سیاسی اشتعال میں اضافہ کریں گے، احتجاج فیصلوں سے نہیں بات چیت سے حل ہوتے ہیں ۔ پانچ سال میں احمقانہ فیصلوں سے ملک کی وحدت، سیاست، آئین اور معیشت کا حشر نشر کر دیا ہے اور دیکھنا ہے نہیں، 60 فیصد ملک مکمل انارکی کی صورتحال سے دو چار ہے اور اس پر بھی اطمینان نہیں آ رہا اس انتشار کو اور بڑھایا جا رہا ہے۔۔یہ کیا حکمت عملی ہے؟
