میں چیلنج کرتا ہوں آپ سہیل آفریدی کو ہٹائیں ہم دوسرے دن اسے دوبارہ وزیراعلٰی بنائیں گے


لاہور (قدرت روزنامہ) پی ٹی آئی خیبرپختونخواہ کے صدر جنید اکبر کا کہنا ہے کہ میں چیلنج کرتا ہوں آپ سہیل آفریدی کو ہٹائیں ہم دوسرے دن اسے دوبارہ وزیراعلٰی بنائیں گے، جب وہ پہلے وزیراعلٰی بن رہے تھے تب بھی اسٹیبلشمنٹ کے ٹاؤٹ مختلف باتیں پھیلاتے رہے۔ انہوں نے ایکسپریس نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ جب سہیل آفریدی وزیراعلیٰ بن رہے تھے تو میرے الفاظ ریکارڈ کا حصہ ہیں کہ جس میں ہمت ہے وہ سہیل آفریدی کو وزیراعلیٰ بننے سے روک کر دکھائے، پھر بجٹ کے موقع پر کہا گیا کہ 30بندے ہیں ، اسٹیبلشمنٹ کے ٹاوٴٹ اس کی باتیں کرلیتے ہیں، لیکن آپ نے دیکھا کہ سب نے ووٹ دیا۔
جنید اکبر نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں آپ سہیل آفریدی کو ہٹائیں ہم دوسرے دن اسے دوبارہ وزیراعلٰی بنائیں گے۔
جب وہ پہلے وزیراعلٰی بن رہے تھے تب بھی ٹاؤٹ مختلف باتیں پھیلاتے رہے لیکن میں نے کہا تھا کہ اگر ہمت ہے تو اسے روک کر دکھائیں، پھر ہم نے سہیل آفریدی کو وزیراعلٰی بنا کر دکھایا۔

جنید اکبر خان نے مزید کہا کہ کس قانون کے تحت نواز شریف کو جیل سے برطانیہ جانے کی اجازت دی گئی اور ایئرپورٹ پر ہی ضمانت منظور کی گئی؟ اور اب موجودہ دور میں جسٹس امین الدین کی عدالت جس طرح بانی پی ٹی آئی عمران خان کا کیس اپنے پاس لے کر آئی ہے، تو اس کے بعد ب میرے خیال میں سپریم کورٹ کوئی پنساری کی دکان کھول لے، چترال سے ایم این اے عبداللطیف کے کیس میں دیگر تمام افراد بری ہو چکے ہیں مگر ان کا کیس ڈیڑھ سال سے سماعت کے لیے نہیں لگ رہا، جس سے صاف ظاہر ہے کہ پی ٹی آئی کے کیسز کے ساتھ کیا سلوک کیا جا رہا ہے۔
انہوں نے نئے انتظامی یونٹس اور صوبوں کی بحث کو نیتوں کا فریب قرار دیتے ہوئے کہا کہ اصل مقصد بااختیار یونٹس بنانا نہیں بلکہ این ایف سی ایوارڈ کے تحت صوبائی وسائل پر وفاق کا قبضہ مضبوط کرنا ہے، محسن نقوی کہتے ہیں چھوٹے یونٹس کے بغیر نظام نہیں چلتا لیکن دوسری طرف اختیارات کی یہ صورتحال ہے کہ وہ کرکٹ بورڈ، وزارتِ داخلہ اور وزارتِ خارجہ سب کچھ اپنے پاس رکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی آئی رہنماء کا کہنا ہے کہ اسلام آباد کا رقبہ اور آبادی بہت محدود ہے مگر کیا وہاں ایک ہسپتال اور سکولوں کے مسائل حل ہو گئے؟

WhatsApp
Get Alert