اے آئی سے گالم گلوچ، تصاویر بگاڑنے اور کردار کشی کی مہم سے مرعوب نہیں ہوں گا: بابر یوسفزئی

دہشتگردوں، بی ایل اے، بی ایل ایف، بی وائی سی اور پاکستان مخالف نام نہاد قوم پرستوں کو بے نقاب کرتا رہوں گا


عہدہ رہے نہ رہے، پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھوں گا، میری پہچان پاکستان سے ہے: معاون برائے محکمہ داخلہ بلوچستان
کوئٹہ (ڈیلی قدرت) معاون برائے محکمہ داخلہ بابر یوسفزئی نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں کہا ہے کہ پاکستان مخالف عناصر مصنوعی ذہانت کے ذریعے ان کی تصاویر بنائیں، چہرہ بگاڑیں، گالیاں دیں یا ان کے بارے میں کچھ بھی لکھیں، وہ اپنے مؤقف سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔
بابر یوسفزئی نے اپنے بیان میں کہا کہ وہ دہشتگردوں، ان کے سہولت کاروں، بی ایل اے، بی ایل ایف، بی وائی سی اور پاکستان کے خلاف نفرت پھیلانے والے قوم پرستوں کو بے نقاب کرتے رہیں گے اور ان کی حقیقت عوام کے سامنے لاتے رہیں گے۔
انہوں نے کہا کہ عہدہ رہے یا نہ رہے، وہ پاکستان کا جھنڈا ہمیشہ بلند رکھیں گے، جبکہ ان کی پہچان پاکستان سے ہے۔

WhatsApp
Get Alert