ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت سے سینئر صحافی نصیر احمد کی ملاقات، صحافیوں کے تحفظ اور انصاف کی یقین دہانی


کوئٹہ(قدرت روزنامہ) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس کوئٹہ عمران شوکت سے سینئر صحافی نصیر احمد نے ملاقات کی اور گزشتہ دنوں پیش آنے والے واقعے سے متعلق تفصیلات سے آگاہ کیا۔
ملاقات کے دوران ڈی آئی جی کوئٹہ عمران شوکت نے یقین دلایا کہ واقعے کی مکمل اور غیر جانبدارانہ تحقیقات کرتے ہوئے انصاف کے تمام تقاضے پورے کیے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کوئٹہ پولیس صحافی برادری کے ساتھ ہے اور صحافیوں کے تحفظ اور ان کے مسائل کے حل کے لیے ہر ممکن تعاون جاری رکھا جائے گا۔
ڈی آئی جی کوئٹہ نے مزید کہا کہ کوئٹہ ہمارا گھر ہے، باہمی اختلافات اور غلط فہمیوں کا خاتمہ ہی شہر میں امن، بھائی چارے اور باہمی اعتماد کو برقرار رکھنے میں مددگار ثابت ہو سکتا ہے۔
ملاقات میں باہمی تعاون، امن و امان اور صحافیوں کے تحفظ سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

WhatsApp
Get Alert