کوہاٹ پولیس لائن مسجد میں خون کی ہولی،سرکاری پراکسیز اور خودساختہ دہشت گردی کے ذریعے پشتونخوا کا امن تباہ کیا جا رہا ہے، کھلی پشتون دشمنی نامنظور ‘ پشتونخواملی عوامی پارٹی

مسجد میں دھماکہ مذہبی منافرت پھیلانے کی گھناؤنی سازش ہے، ملک بھر میں پشتونوں کا معاشی اور جسمانی قتلِ عام بند کیا جائے


صوبائی حکومت خوابِ غفلت سے جاگے، ملوث درندوں کو بے نقاب کر کے قرار واقعی سزا دی جائے: مرکزی پریس ریلیز
کوئٹہ (ڈیلی قدرت) پشتونخواملی عوامی پارٹی کے مرکزی سیکرٹریٹ کے جاری کردہ پریس ریلیز میں کوہاٹ پرانی پولیس لائن مسجد میں وحشیانہ ، دہشت گردانہ واقعہ جس میں 21سے زائد افراد کی شہادت اور 50سے زیادہ افراد زخمی ہوئے کے واقعہ کی سخت ترین الفاظ میں مذمت کی گئی ہے ۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ پشتون تجارت ، کاروباراور تمام ملک میں پشتونوں کو سرومال کے تحفظ کا شکار بنایا گیا ہے ، پشتونخوا وطن میں خودساختہ اور سرکاری پراکسیز کے ذریعے امن وامان کو ختم کرنے اور عوام پر خوف وہراس مسلط کرنے کی کوشش ہے جسے ناکام بنانا ہر وطن دوست ، جمہوریت پسند فرد کی قومی ذمہ داریوں میں شامل ہے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ ایک مرتبہ پھر مسجد میں دھماکہ مذہبی منافرت بڑھانے اور عوام کے غیض وغضب کو دعوت دینے کے مترادف ہے۔ پارٹی اس عمل کو کھلی پشتون دشمنی اور قتل وغارت وگری گردانتی ہے اور صوبائی حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ فوری تحقیقات کی جائے اور ملزمان کو گرفتار کرکے سخت سزا دی جائے اور حکومت کی ذمہ داریوں میں شامل ہے کہ وہ پشتونخو اوطن کو امن دینے کے لیے اقدامات اٹھائیں۔ بیان کے آخر میں کہا گیا ہے کہ پارٹی لواحقین کے ساتھ اس غم میں برابر کی شریک سمجھتی ہے اور شہدا کے درجات کی بلندی کی دعا کرتی ہے اور زخمیوں کی صحت یابی کی متمنی ہے۔

WhatsApp
Get Alert