مکہ دفاعی معاہدہ؛ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سیکریٹری جنرل مقرر

سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے جنرل سیکریٹریٹ کی قیادت کریں گے؛ وزارت خارجہ کا اعلامیہ


اسلام آباد(قدرت روزنامہ)سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین قائم ہونے والے تاریخی اور اہم مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت پاکستان کے لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کو پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا گیا۔
وزارتِ خارجہ کے ترجمان کے مطابق لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود سعودی دارالحکومت ریاض میں قائم کیے جانے والے اتحاد کے مرکزی جنرل سیکرٹریٹ کی قیادت سنبھالیں گے، یہ اہم تقرری تینوں ممالک کے باہمی اعتماد اور سیکیورٹی شراکت داری کا نچوڑ قرار دی جا رہی ہے۔
یاد رہے کہ مکہ مشترکہ دفاعی معاہدہ سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے درمیان ایک تاریخی سہ فریقی دفاعی اتحاد ہے، اس سٹریٹجک معاہدے کی شقوں کے تحت تینوں اسلامی ممالک میں سے کسی بھی ایک ملک پر غیرملکی حملہ تینوں ممالک پر مشترکہ حملہ تصور کیا جائے گا اور اس کا دندان شکن جواب اجتماعی بنیادوں پر دیا جائے گا۔
یہ تاریخی اتحاد قائم ہونے کے بعد اب تک ہونے والی اس نئی اور اہم پیشرفت کے بعد امید ظاہر کی جارہی ہے اتحاد کے سیکرٹری جنرل کے طور پر لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کی تعیناتی سے تینوں مسلح افواج کے درمیان تعاون، مشترکہ دفاعی صلاحیتوں اور انٹیلی جنس شیئرنگ کو مزید تقویت ملے گی۔

WhatsApp
Get Alert