ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو بحفاظت بازیاب، بابر یوسفزئی

کوئٹہ(قدرت روزنامہ)معاون برائے داخلہ بلوچستان بابر یوسفزئی نے کہا ہے کہ ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بحفاظت بازیابی خوش آئند ہے، ڈپٹی کمشنر خاران منیر سومرو کی بازیابی پر اطمینان ہے۔
انہوں نے کہا کہ سرکاری افسران اور عوام کے تحفظ کو یقینی بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ امن و امان کے قیام اور عوام کے جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام ضروری اقدامات جاری رہیں گے۔
