اگر عمران خان کو جیل میں کچھ ہوگیا تو نقلی حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی، مریم ریاض وٹو


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی بہن مریم ریاض وٹو کا کہنا ہے کہ اگر عمران خان کو جیل میں کچھ ہوگیا تو نقلی حکومت کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہیں رہے گی، یہ لوگ اسے بیچ کر کھا رہے ہیں۔ ایکس پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ اگر خان صاحب کو جیل میں کچھ ہو گیا ، تو یہ جو آج نقلی گورنمنٹ والے وزیر و مشیر بنے پھرتے ہیں، وہ کسی کو منہ دکھانے کے قابل نہی رہیں گے۔
نہ یہ نہ ان کی آنے والی نسلیں،
اور خان کے بغیر پاکستان نہیں بچ سکتا. یہ لوگ اسے بیچ کر کھا رہے ہیں۔ میں کب سے کہہ رہی تھی کہ solitary confinement کی وجہ سے خان صاحب کا بلڈ پریشر کنٹرول نہیں ہو رہا. یہ لوگ کبھی بھی آسانی سے خان صاحب کو نہیں چھوڑیں گے. بس یہ یاد رکھیں۔

یاد رہے سیکرٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجا نے انکشاف کیا ہے کہ حکومتی مذاکراتی ٹیم نے بتایا کہ چار پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی بڑھ گیا تھا، مختلف ادویات دینے کے باوجود بلڈ پریشر نارمل نہیں ہورہا تھا، پھر لندن سے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو بلوایا گیا۔
انہوں نے نیوز کانفرنس کے دوران بتایا کہ جب تک ذاتی معالجین عمران خان کی نگہداشت میں شامل نہیں ہوتے ہم اس مطالنے سے کبھی دستبردار نہیں ہوں گے، ہمیں کسی بات پر اعتبار نہیں آئے گا، ہم نہیں مانیں گے، ہمیں اس دن بتایا گیا تھا کہ پانچ ہفتے ایسے تھے جب عمران خان کا بلڈ پریشر انتہائی سطح پربڑھ گیا تھا، ادویات کے باوجود نیچے نہیں آرہا تھا، یہ بات ہمیں اس دن مذاکرات کے دوران بتائی گئی کہ ہم آپ کو بتا رہے ہیں کہ تین سے چار ہفتے انتہائی تشویش کے تھے۔
مختلف ادویات دینے کے باوجو دعمران خان کا بلڈ پریشر ٹھیک نہیں ہورہا تھا۔

پھر لندن سے اسپیشلسٹ ڈاکٹر کو بلوایا گیا، ڈاکٹر کے علاج کے بعد رعمران خان کا بلڈ پریشر بحال ہونا شروع ہوا۔ یہ بات ہمیں مذاکراتی ٹیم نے خود بتائی ہے۔یہ بات ایسی ہے کہ چھپی نہیں رہنی چاہیئے تھی لیکن صرف اس لئے چھپی رہی کہ عمران خان سے بہنوں ، وکلاء اور نہ ذاتی معالجین کی ملاقات ہورہی تھی، اس لئے ذاتی معالجین کا معاملہ بنیادی مسئلہ ہے۔

WhatsApp
Get Alert