اگلے مہینے مسلسل 3 چھٹیاں ،سرکاری ملازمین،طلبہ کیلئے بڑی خوشخبری آگئی

اسلام آبادٓ(قدرت روزنامہ)پاکستان میں دسمبر 2026 کے دوران سرکاری تعطیل اور ہفتہ وار چھٹیوں کے باعث پانچ روزہ ورکنگ ویک رکھنے والے سرکاری و نجی اداروں کے ملازمین اور طلباء کو مسلسل تین چھٹیاں ملیں گی۔
تفصیلات کے مطابق قائداعظم محمد علی جناح کا یومِ ولادت اور کرسمس 25 دسمبر 2026 بروز جمعہ کو منائے جائیں گے۔ اس موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل ہوگی۔25 دسمبر کو جمعہ ہونے کے باعث پانچ روزہ ہفتہ وار نظام کے تحت کام کرنے والے دفاتر اور تعلیمی اداروں میں جمعہ، ہفتہ اور اتوار کو مسلسل تین دن کی چھٹیاں ہوں گی۔ یوں ملازمین اور طلباء کو 25 سے 27 دسمبر تک تعطیلات میسر آئیں گی۔
تاہم ہفتے میں چھ دن کام کرنے والے اداروں کے ملازمین اور طلباء کو جمعہ 25 دسمبر کی عام تعطیل کے بعد ہفتہ 26 دسمبر کو معمول کے مطابق کام یا تعلیمی سرگرمیوں کے لیے واپس آنا ہوگا، جبکہ اتوار کو ہفتہ وار چھٹی ہوگی۔دوسری جانب کابینہ ڈویژن کے 2026 کے سرکاری تعطیلات کے شیڈول کے مطابق 26 دسمبر کو مسیحی ملازمین کے لیے کرسمس کے اگلے دن کی خصوصی چھٹی بھی مقرر کی گئی ہے۔
اس طرح مسیحی ملازمین کو 25 اور 26 دسمبر دونوں روز چھٹی ملے گی۔واضح رہے کہ کابینہ ڈویژن نے سرکاری تعطیلات کا سالانہ شیڈول 19 جنوری 2026 کو جاری کیا تھا، جس میں 25 دسمبر کو قائداعظم ڈے اور کرسمس کے موقع پر ملک بھر میں عام تعطیل قرار دیا گیا ہے۔
