موبائل کمپنیز کی لوٹ مار جاری: انٹرنیٹ پیکجز کی قیمتیں آسمانوں پر! پی ٹی اے کہاں ہے؟

اسلام آباد(قدرت روزنامہ)پاکستان میں موبائل انٹرنیٹ اور ہائبرڈ خدمات کے اخراجات میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔ پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے 30 ستمبر 2026 تک کے اعداد و شمار کے مطابق بعض موبائل پیکجز کی ماہانہ قیمت 2,800 روپے تک پہنچ گئی ہے جبکہ کچھ 15 روزہ پیکجز بھی ایک ہزار روپے سے زائد میں دستیاب ہیں۔
15 روزہ پیکجز میں ٹیلی نار کا 15 ڈے ایکسٹریم 130 جی بی ڈیٹا کے ساتھ 1,043 روپے جبکہ جاز کا 15 ڈے اے آئی او10 جی بی کے لیے 869 روپے میں دستیاب ہے۔ ٹیلی نار کا 30 جی بی والا 15 ڈے میکس بھی 869 روپے کا ہے۔
ہفتہ وار پیکجز میں جاز کا سپر وومن بنڈل 12 جی بی کے لیے 234 روپے جبکہ ویکلی سپر میکس 30 جی بی کے لیے 608 روپے میں دستیاب ہے۔
ماہانہ پیکجز میں جاز کا 6 جی بی منتھلی بچت آفر478 روپے، 20 جی بی یوٹیوب اینڈ سوشل پلس 1,043 روپے اور 30 جی بی منتھلی ویڈیو اینڈ سوشل میکس1,304 روپے کا ہے۔
پی ٹی اے کے مطابق کم قیمت والے کئی پیکجز میں مکمل انٹرنیٹ کے بجائے واٹس ایپ، فیس بک، یوٹیوب اور ٹک ٹاک جیسی مخصوص خدمات کے لیے محدود ڈیٹا دیا جاتا ہے جس سے تعلیم، کاروبار اور دیگر آن لائن سرگرمیوں کے لیے مکمل انٹرنیٹ استعمال کرنے والے صارفین کے اخراجات بڑھ سکتے ہیں۔
اتھارٹی نے صارفین کو مشورہ دیا ہے کہ پیکج لینے سے پہلے متعلقہ کمپنی کی ویب سائٹ، موبائل ایپلی کیشن یا رابطہ مرکز سے تازہ ترین معلومات حاصل کریں۔ پی ٹی اے کے مطابق بعض پیکجز علاقے کے لحاظ سے مختلف بھی ہو سکتے ہیں۔
