مدعی کے تحریری بیان کے باوجود اصغر اچکزئی کی گرفتاری کا کوئی قانونی جواز نہیں: داد خان اچکزئی اور زمرک اچکزئی

حکومت سیاسی مخالفین کو فرضی مقدمات میں الجھا کر انتقام کا نشانہ بنا رہی ہے، شفاف عدالتی کارروائی کا مطالبہ


کوئٹہ (ڈیلی قدرت کوئٹہ) عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی سینئر نائب صدر داد خان اچکزئی اور پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے پارٹی کے صوبائی صدر اصغر خان اچکزئی کی گرفتاری پر تشویش اور مذمت کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ جس مقدمے میں اصغر خان اچکزئی کو گرفتار کیا گیا ہے، اس میں مدعی نے اسٹامپ پیپر پر تحریری بیان عدالت میں جمع کرایا ہے کہ ان کے بیٹے کے قتل کے مقدمے میں اصغر خان اچکزئی ملوث نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اگر مدعی خود عدالت میں تحریری طور پر یہ مقف اختیار کر رہا ہے کہ اصغر خان اچکزئی ان کے بیٹے کے قتل میں ملوث نہیں، تو پھر انہیں کس قانونی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے؟ انہوں نے مطالبہ کیا کہ گرفتاری کے قانونی جواز اور مقدمے کے حقائق کو واضح کیا جائے تاکہ اس معاملے میں پائے جانے والے تحفظات دور ہو سکیں۔ انہوں نے کہا کہ عوامی نیشنل پارٹی آئین اور قانون کی بالادستی پر یقین رکھتی ہے اور ہمیشہ قانونی و جمہوری راستے کو اختیار کرنے کی حامی رہی ہے۔ پارٹی عدلیہ اور عدالتوں کا احترام کرتی ہے اور سمجھتی ہے کہ ہر شہری کو قانون کے مطابق انصاف ملنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert