کوئٹہ: تیزاب گردی کا شکار لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر امریکہ میں علاج کی منتظر، ویزا رکاوٹ بن گیا

کوئٹہ (قدرت روزنامہ) بلوچستان کے دارالحکومت کوئٹہ میں تیزاب گردی کا نشانہ بننے والی لیڈی ڈاکٹر ماہ نور ناصر نے کہا ہے کہ انہیں مزید علاج کے لیے امریکہ جانا ہے، تاہم تاحال امریکی ویزا نہ ملنے کے باعث ان کے علاج میں رکاوٹ پیش آ رہی ہے۔
ڈاکٹر ماہ نور ناصر کے مطابق رواں سال 6 جون کو سول ہسپتال کوئٹہ میں ان پر تیزاب پھینکا گیا تھا، جس کے نتیجے میں وہ شدید متاثر ہوئیں
انہوں نے بتایا کہ وزیراعلیٰ بلوچستان نے ان کے علاج معالجے کے سلسلے میں بھرپور مدد فراہم کی ہے، جس پر وہ ان کے شکر گزار ہیں، تاہم مزید علاج کے لیے امریکہ جانا ضروری ہے اور ویزا نہ ملنے کے باعث وہ منتظر ہیں۔
ڈاکٹر ماہ نور ناصر کو مزید علاج کے لیے امریکہ روانگی میں درپیش ویزا کی رکاوٹ دور کرنے کے لیے متعلقہ حکام کی توجہ درکار ہے تاکہ ان کے علاج کا سلسلہ آگے بڑھ سکے۔
