جھل مگسی میں اغواء کاروں کی بربریت: مزید 2 مغویوں کو قتل کر کے لاشیں سڑک کنارے پھینک دیں،

17 اکتوبر کو اغواء ہونے والے 5 افراد میں سے 4 بے دردی سے قتل، ایک تاحال قید میں، پولیس قاتلوں کو پکڑنے میں بری طرح ناکام


ڈیرہ مراد جمالی (ڈیلی قدرت کوئٹہ) جھل مگسی مسلح اغواء کاروں نے دو مغویاں کو فائرنگ کرکے قتل کردیا لاشیں گھاترہ کے علاقے روڈ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے مسلح اغواء کاروں کے ہاتھوں سے قتل ہونے والے مغوی افراد کی تعداد چار ہو گئی جبکہ ایک مغوی اب بھی اغواء کاروں کی تحویل میں ہے۔ پولیس کے مطابق 17 اکتوبر کو پولیس تھانہ کوٹڑہ کی حدود گنداواہ کھاری جاتے ہوئے مسلح افراد کے ہاتھوں اغواء ہونے والے پانچ افراد میں سے دو مغوی افراد مولوی صادق ابڑو اور لیاقت علی ابڑو کو فائرنگ کرکے قتل کردیا اور انکی لاشیں گھاترہ کے علاقے میںروذ کنارے پھینک کر فرار ہوگئے پولیس حکام کو یہ بتانا ہے کہ اس سے قبل دو مغوی افرادکو پہلے ہی قتل کیا جاچکا ہے جن کی تعداد اب چار ہو گئی ہے جبکہ ایک مغوی اب بھی اغوا کاروں کی تحویل میں ہے واقعے کی اطلاع پر پولیس کی نفری اور مقامی افراد کی بڑی تعداد جاے وقوع پر پہنچ گئے اور لاشوں کو قبضے میں لیکر ڈسٹرکٹ ہسپتال گنداواہ منتقل کردیا جہاں ضروری کاروائی کے بعد لاشیںورثاء کے کے حوالے کردی گئیں۔پولیس مزید کارروائی کررہی ہے ۔

WhatsApp
Get Alert