یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے،وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی


کوئٹہ (قدرت روزنامہ)وزیر اعلیٰ بلوچستان میر سرفراز بگٹی نے یوم سیاہ کشمیر پر کشمیری بھائیوں سے اظہار یکجہتی كرتے هوئے كها هے كه یومِ سیاہ کشمیر کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی یاد دہانی ہے۔27اکتوبر کشمیری عوام کی تاریخ کا سیاہ دن ہے۔پاکستان اور بلوچستان کے عوام اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہیں۔پاکستانی قوم کشمیری عوام کو اپنا بھائی اور کشمیر کو اپنی شہ رگ سمجھتی ہے۔مسئلہ کشمیر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور کشمیری عوام کی امنگوں کے مطابق حل ہونا چاہیے۔بلوچستان کی حکومت کشمیری عوام کی جدوجہدِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی مکمل حمایت کرتی ہے۔انهوں نے مزيد كها كه مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور معصوم شہریوں پر مظالم کی اطلاعات تشویش ناک ہیں۔کشمیری عوام کی قربانیاں ان کے عزمِ آزادی اور حقِ خودارادیت کی گواہ ہیں۔پاکستان کشمیری عوام کی سیاسی، اخلاقی اور سفارتی حمایت جاری رکھے گا۔کشمیری عوام کو اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کرنے کا حق ملنا چاہیے۔

WhatsApp
Get Alert