ایلون مسک کا بڑا اعلان، ہر امریکی بچے کو 2 شیئرز ملیں گے

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیکنالوجی کمپنی اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے امریکا کے ہر بچے کو اسپیس ایکس کے دو شیئرز تحفے میں دینے کا اعلان کردیا، جن کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بتائی جا رہی ہے۔
ایلون مسک کی جانب سے یہ اعلان اسپیس ایکس کو خلا میں ڈیٹا سینٹرز کے قیام کے لیے 10 لاکھ سیٹلائٹس تعینات کرنے کی امریکی منظوری ملنے کے چند گھنٹوں بعد سامنے آیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنی پوسٹ میں ایلون مسک نے بتایا کہ ہر بچے کو ایک شیئر اسپیس ایکس کی جانب سے جبکہ دوسرا شیئر وہ ذاتی طور پر دیں گے۔
غول فناوری ایلان ماسک روز چهارشنبه اعلام کرد به هر کودک در ایالات متحده دو سهم از شرکت موشکی اسپیساکس خود میدهد و پیشنهاد ماه گذشتهاش را دو برابر میکند. https://t.co/tyb4do4n4Q
— euronews فارسی (@euronews_pe) November 26, 2026
ایک اور پوسٹ میں ایلون مسک نے وضاحت کی کہ اسپیس ایکس کی جانب سے دیے جانے والے شیئرز اگلے ماہ منتقل کردیے جائیں گے، جبکہ ان کی ذاتی جانب سے دیے جانے والے شیئرز آئندہ سال جون میں منتقل ہوں گے، جب ان کے حصص کی فروخت پر عائد پابندی کی مدت ختم ہوجائے گی۔
اس سے قبل اسپیس ایکس نے اعلان کیا تھا کہ ہر فعال ٹرمپ اکاؤنٹ میں کمپنی کا ایک نیا جاری کردہ کلاس اے عام شیئر شامل کیا جائے گا۔ ایلون مسک بھی اپنی جانب سے اتنے ہی شیئرز فراہم کریں گے۔
🚀 FREE SPACEX STOCK: Musk says every kid in America gets two SpaceX shares, one from the company and one from him personally, a gift worth over $18 billion.
Owning a piece of the rocket company beats another toy any day. https://t.co/OFuwPPWr2t
— Thomas Jones (@Thomas_JonesX) November 26, 2026
واضح رہے کہ ٹرمپ اکاؤنٹ پروگرام 18 سال سے کم عمر امریکی بچوں کو اسٹاک مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا موقع فراہم کرنے کے لیے شروع کیا گیا ہے۔ وائٹ ہاؤس کے مطابق اکتوبر تک اس پروگرام کے تحت تقریباً 7 کروڑ اکاؤنٹس کھولے جا چکے تھے۔
اسپیس ایکس کے شیئر کی قیمت بدھ کے روز 127.44 ڈالر پر بند ہوئی تھی۔ اس حساب سے امریکی بچوں کو دیے جانے والے شیئرز کی مجموعی مالیت تقریباً 18 ارب ڈالر بنتی ہے۔
