کوٹ ادو میں 3 سالہ بچی کے ساتھ جنسی درندگی کا واقعہ

لاہور (قدرت روزنامہ) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے حکم پر سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے جنسی زیادتی کے گھناؤنے فعل میں ملوث ملزم 2 گھنٹے میں گرفتار کرلیا گیا۔ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کوٹ ادو میں کمسن بچی سے مبینہ زیادتی کے دل دہلا دینے والے واقعے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ملزم کو سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ٹریس کرکے صرف 2 گھنٹے کے اندر گرفتار کر لیا گیا۔
وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے ایکس پر اپنے ٹویٹ میں ملزم کی کم عمری کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ اس ملزم کی عمر دیکھیں اور پھر اس گھناؤنے فعل کو دیکھیں جو اس نے انجام دیا ہے۔ دل دہلا دینے والا واقعہ!
The accused was tracked using CCTV footage and arrested within 2 hours. Look at his age and look at the heinous act he has committed. Heartbreaking. https://t.co/iCseVg3OP9
— Maryam Nawaz Sharif (@MaryamNSharif) October 26, 2026
یاد رہے کوٹ ادو میں تھانہ سٹی چوک سرور شہید کی حدود میں 3 سالہ بچی “عروۃ الوثقی” کے ساتھ جنسی درندگی کا واقعہ پیش آیا۔ معصوم عروہ زندگی اور موت کی کشمکش میں نشتر اسپتال ملتان میں زیر علاج ہے، طبی معائنے سے جنسی زیادتی کی تصدیق ہو چکی ہے۔
متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام اور وزیراعلیٰ مریم نواز سے واقعے کا نوٹس لینے کی اپیل کی تھی۔
