پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری


اسلام آباد (قدرت روزنامہ) اوگرا نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا اعلان کردیا ہے۔ پیٹرولیم ڈویژن کے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں1 روپے 54 پیسے فی لیٹر جبکہ ڈیزل فی لیٹر 2 روپے 16 پیسے مہنگا کردیا گیا ہے۔
پیٹرول کی نئی قیمت 379 روپے 25 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 395 روپے 82 پیسے مقرر کردی گئی۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔
دوسری جانب عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے بعد برینٹ کروڈ کی قیمت 114 ڈالر فی بیرل کے قریب آگئی۔ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کم ہونے کی امیدوں نے قیمتوں پر دبا ڈالا، تاہم سعودی عرب میں تیل کی اہم تنصیبات پر مسلسل حملوں کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہیں۔
عرب ٹی وی کے مطابق پیر کو صبح 10 بج کر 20 منٹ تک برینٹ کروڈ کی قیمت 2.29 فیصد، یعنی 2.68 ڈالر کم ہوکر 114.04 ڈالر فی بیرل ہوگئی۔
بعد ازاں یہ 1.95 فیصد کمی کے ساتھ 114.44 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ کر رہا تھا۔امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ کی قیمت میں بھی کمی دیکھی گئی۔ اس کی قیمت 2.49 فیصد، یعنی 2.58 ڈالر گر کر 100.69 ڈالر فی بیرل پر آگئی۔

WhatsApp
Get Alert