علیمہ خان کیس کے حوالے سے معاملات ابھی تک اچھے نہیں ہیں، منیب فاروق

اسلام آباد (قدرت روزنامہ) صحافی منیب فاروق کی خبر کے مطابق علیمہ خان کیس کے حوالے سے معاملات ابھی تک اچھے نہیں ہیں، اگر مذاکراتی عمل بحال ہوا تو ٹھیک ورنہ معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔
انہوں نے اپنے وی لاگ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بیرسٹر گوہر خان علیمہ خان کیس سے متعلق کام کررہے ہیں، لیکن بنیاد نہیں بدلی۔
خبر یہ ہے کہ علیمہ خان کے حوالے سے معاملات اچھے نہیں ہیں، لیکن بیرسٹر گوہر کی کوششوں کی وجہ سے علیمہ خان کے خلاف محفوظ فیصلہ تاخیر ہورہی ہے، اب فیصلہ 26نومبر تک چلا گیا ہے۔
علیمہ خان کیلئے معامالات ابھی تک اچھے نہیں ہیں، تاہم بیرسٹر گوہر کی کوششوں سے انکے خلاف فیصلہ موخر کیا جا رہا ہیں۔ منیب فاروق
@muneebfaruqpak #Pti #AleemaKhan https://t.co/j1GFSSauf4— Ali Hassan (@AliJrnlst) October 26, 2026
بیرسٹر گوہر کوشش کررہے کہ علیمہ خان کو بری کردیں، لیکن اگر یہ نہیں ہوتا توپھر یہ فیصلہ ابھی نہ آئے اس میں تاخیر کی جتنی کوشش ہوسکتی ہے کی جائے۔
ابھی بھی بیرسٹر گوہر کی کوششوں سے فیصلے میں تاخیر ہوئی ہے۔
بہت سے دوست اس بات پر غصہ کرتے ہیں کہ آپ کو یہ بات کیسے پتا چل گئی ، تو بھئی خبر خبر ہوتی ہے۔ خبر یہ ہے کہ حالات اچھے نہیں ہیں، اگر اس مہینے میں مذاکراتی عمل بحال ہوا تو ٹھیک ورنہ معاملات خراب ہوسکتے ہیں۔
دوسری جانب لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم عمران خان کی بہنوں علیمہ خان، عظمیٰ خان اور نورین نیازی کی بازیابی کے لیے دائر درخواست نمٹا دی گئی، جسٹس عبہر گل خان نے سابق وزیراعظم کی بہنوں کی بازیابی کے لیے دائر درخواست پر سماعت کی جس سلسلے میں سیکرٹری داخلہ پنجاب اور سپرنٹنڈنٹ کوٹ لکھپت جیل عدالت میں پیش ہوئے عظمیٰ خان کے شوہر اور علیمہ خان کے بیٹے بھی پیش ہوئے۔
سرکاری وکیل نے عدالت کو بتایا کہ تینوں بہنوں کی نظر بندی میں 30 روز کی توسیع کی گئی تھی جبکہ 7 اکتوبر کو بھی نظر بندی میں توسیع کی گئی درخواست گزار کے وکیل نے استدعا کی کہ تینوں بہنوں کو بازیاب کروا کر عدالت میں پیش کیا جائے. عدالت نے ریمارکس دیئے کہ نظر بندی کا نوٹیفکیشن ڈپٹی کمشنر نے جاری کیا تھا لیکن درخواست میں ڈپٹی کمشنر کو فریق نہیں بنایا گیا۔ عدالت نے کہا کہ درخواست گزار کو معلوم ہونا چاہیے کہ عدالت درخواست سے باہر جا کر کوئی حکم جاری نہیں کر سکتی۔ لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری داخلہ کی رپورٹ کی روشنی میں درخواست نمٹا دی۔
