اسلام آباد ہائیکورٹ کا آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم


اسلام آباد (قدرت روزنامہ)اسلام آباد ہائیکورٹ نے آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ کے قوانین پر عملدرآمد کا حکم دے دیا۔
عدالت نے ڈیجیٹل ذرائع ابلاغ کے غلط استعمال کے خلاف شکایات کے ازالے کے لیے قانون پر عمل درآمد سے متعلق رپورٹ طلب کی۔
عدالت نے آن لائن ہراسانی اور بلیک میلنگ سے تحفظ کے قوانین اور ڈیجیٹل میڈیا کا غلط استعمال روکنے کے لیے بھی قوانین پر عمل درآمد کا بھی حکم دیا ہے۔
عدالت نے یہ حکم بھی دیا کہ متعلقہ ادارے عملدرآمد میں قانونی، انتظامی اور تکنیکی رکاوٹوں کی نشاندہی کریں، بتایا جائے ایسی رکاوٹ دور کرنے کے لیے کیا اقدامات کیے یا ان کی تجویز دی گئی۔
عدالت کے مطابق متعلقہ ادارے آن لائن ہراسانی ، بلیک میلنگ اور نجی مواد کی غیر مجاز تشہیر روکنے کے اقدامات سے آگاہ کریں۔
پی ٹی اے کی جانب سے جمع کرائی گئی تحریری رپورٹ کو بھی عدالتی حکم نامے کا حصہ بنایا گیا، سوشل میڈیا پر غیر قانونی مواد کو بلاک کرنے کی شرح بھی پی ٹی اے رپورٹ میں شامل ہے۔

WhatsApp
Get Alert